ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مشی گن میں عدالت کے باہر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

مشی گن میں عدالت کے باہر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

Tue, 12 Jul 2016 18:48:56  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،12جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست مشی گن میں ایک مسلح شخص نے عدالت کے باہر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ دو افراد کو زخمی کر دیا۔بیرن کاؤنٹی کے شیرف پال بیلی نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ میں شیرف کے دو نائبین سمیت مسلح شخص ہلاک ہو گیا۔مشی گن کے گورنر رک سنائیڈر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔بیرن کاؤنٹی کے شیرف پال بیلی کے مطابق زخمی ہونے والے ڈپٹی شیرف اور ایک دوسرے شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پال بیلی نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کو وحشت ناک قرار دیا۔خیال رہے کہ مشی گن میں فائرنگ کا تازہ واقعہ ڈیلس میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔


Share: